سماجی

اخلاق اور انسانیت کا بہترین نمونہ

اپر چترال مستوج کے ہر دل عزیز شخصیت شیر نادر خان (اسسٹنٹ وائز پریذیڈنٹ ) نیشنل بنک آف پاکستان اکتیس سال خدمات سر انجام دینے کے بعد آج ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ آپ دوران ملازمت پاکستان کے مختلف علاقوں اسلام آباد، سکردو، گلگت اور چترال کے مختلف بنکوں میں بطور برانچ اور آپریشن منیجر خدمات انجام دیتے رہے۔ اپنی بہترین اخلاق اور انکساری کی وجہ سے آپ عوام میں بہت زیادہ مقبول تھے۔ آپ جہاں بھی جاتے تھے انکی عاجزی اور بہترین کسٹمر ڈیلینگ کی وجہ سے لوگ انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ منیجر صاحب دوران ملازمت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
نیشنل بنک آف مستوج برانچ میں آج اسکی اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بنک اور کسٹمرز دونوں کے لئے انکی خدمات کو سراہا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اورساتھ ساتھ مستقبل میں نیک تمنائوں کے ساتھ منیجر صاحب کو رخصت کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button