پاکستانچترالسیاست

عنقریب ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں پر عوام کو درپیش مسائل کا خود جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان

سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا

پشاور ( وائس آف چترال) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عنقریب ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں پر عوام کو درپیش مسائل کا خود جائزہ لیں گے اور اُن مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے ۔ اُنہوںنے مزید کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور اس طرح نئے ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کیلئے چترال اور دیر کے عوام کے ساتھ بھر پور مشاورت کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button