باکسنگکھیل

پاکستان کے ابھرتے نوجوان باکسرز نے ملک کا نام روشن کردیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بن گئے ہیں

دبئی ( 16 دسمبر2021ء) پاکستان کے ابھرتے نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں ٹائٹل اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ دبئی میں منعقد کیے جانے والے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں پاکستان کے آصف ہزارہ نے یوگینڈا کے باکسرکو شکست دی اور اے بی ایف ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دوسری جانب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بن گئے ہیں۔ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے، اس دوران عثمان وزیر کا ٹاکرا تنزانیہ کے باکسر روسٹا کے ساتھ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button