کرکٹکھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹرپر جاری کئے گئے نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز اورایک ٹی 20 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے 29مارچ ، دوسرا 31 مارچ اورتیسرا 2 اپریل کوکھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button